Khwab mein Kutta Dekhnay Ki Tabeer urdu

 Khwab mein Kutta Dekhna

Khwab mein Kutta Dekhna



Khwab mein Kutta Dekhnay Ki Tabeer urdu



سنگ( کتا): حضرت ابن سیر مین ﷺﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے

اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے۔اورسفید کتا عجم میں سے دشمن ہے۔اور اگر

دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا

پھاڑ تا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا۔

اوراگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا ۔اوراگر دیکھے

کہ کتے کو روٹی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا۔اوراگر

دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے تو دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ

کتا اس سے بھا گا ہے تو دلیل ہے کہ محتاط دشمن ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کتیا اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے

کہ کم ہمت اور کمینی عورت سے شادی کرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے ۔اوراگر دیکھے کہ شکاری

کتے کے ذریعہ شکار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے جو دانشمندی کا دعوی کرتا ہے خیر پہنچے گی۔

اوراگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پاۓ گا۔اوراگر دیکھے کہ شکاری کتا

اس سے دور ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ با منفعت دشمن سے جدا ہوگا۔ ان

حضرت جعفر صادق طفیﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتاد یکھنا چا روجہ پر ہے ۔اول: دشمن ۔ دوم :

لا پچی بادشاہ سوم: دانش مند ۔ چہارم : چغل خورآ دی ۔

Comments